30 جنوری، 2019، 8:19 PM

جنوبی کوریا میں صدر کے ساتھی کو قید کی سزا

جنوبی کوریا میں صدر کے ساتھی کو قید کی سزا

جنوبی کوریا کے صدر مون جائی کے قریبی ساتھی اور صوبائی گورنر کم کیونگسو کو 2017 کےصدارتی انتخابات سے قبل آن لائن دھاندلی میں ملوث ہونے پر 2 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ادارے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر مون جائی کے قریبی ساتھی اور صوبائی گورنر کم کیونگسو کو 2017 کےصدارتی انتخابات سے قبل آن لائن دھاندلی میں ملوث ہونے پر 2 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ کم کیونگسو نے ایک بلاگر کے ساتھ مل کر 76 ہزار خبروں پر کیے گئے کمنٹس پر 8 کروڑ 80 لاکھ سے زائدجعلی لائکس اور ڈِس لائکس کیے تھے۔ کم کیونگ سو کا یہ اقدام جنوبی کوریا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم نیور کے الگورتھم میں دھاندلی کی ایک کوشش تھا تاکہ اس وقت کے صدارتی امیدوار مون جائی کے حق میں شائع ہونی والی خبروں کو زیادہ اہمیت ملے۔

سیول سینٹرل ڈسٹرکٹ عدالت کا کہنا تھا کم کیونگ سو نے بلاگر کو اس سلسلے میں غیرقانونی کمپیوٹر پروگرام سے آگاہ ہونے کی ہدایت کی تھی۔

گیانگ سانگ صوبے کے 51 سالہ گورنر نے خود پر عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپیل دائر کرنے کا کہا لیکن انہیں فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا۔ کم کیونگ سو کے پاس ابھی گورنر کا عہدہ برقرار ہے لیکن اگر اعلیٰ عدالتوں نے فیصلہ جاری کیا تو وہ اپنا عہدہ کھونے کے ساتھ ساتھ 5 سال کے لیے کسی بھی سرکاری عہدے کے لیے نااہل ہوجائیں گے۔

News ID 1887730

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha